بھٹکل:24؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے وینکٹاپور کی فاریسٹ زمین پر زیر تعمیر سرویس سنٹر اور بیلکے میں تعمیر کئے جارہے گھر کو فاریسٹ افسران منہدم کرنے کے دو الگ الگ واقعات منگل کو پیش آئے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق وینکٹاپور کی پرانی اتی کرم زمین پر شیٹ کی چھت تعمیر کرتے ہوئے سواری سرویس سنٹر شروع کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ فاریسٹ افسران نےاطلاع پاتے ہی جائے وقوع پہنچ کر زیر تعمیر عمارت کو منہدم کیا اور تعمیراتی اشیاء کو ضبط کرلیاگیا۔
اسی طرح بیلکے میں بھی پرانی اتی کرم زمین پر موجود پرانے گھر کو نئی چھت ڈالنے کا کام جاری تھا، عین وقت پر پہنچے فاریسٹ افسران نے تعمیراتی کام کو روکااور سلیاب کو توڑپھوڑ کر نکال باہرکیا۔ اے سی ایف سدرشن کی رہنمائی میں آر ایف اؤ سویتا دیواڑیگا ، شریکانت ، ملیکارجن ، پرمود ، منجوناتھ ، وریش، پرشانت وغیرہ انہدامی کارروائی میں شریک تھے۔